ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اداکار سوریا کی حمایت میں کمل ہاسن، قومی تعلیمی پالیسی پر مرکز کو گھیرا

اداکار سوریا کی حمایت میں کمل ہاسن، قومی تعلیمی پالیسی پر مرکز کو گھیرا

Thu, 18 Jul 2019 00:03:05    S.O. News Service

چنئی، 17 جولائی(ایس او نیو/آئی این ایس انڈیا) مککل فنڈ مییم پارٹی کے صدر اور اداکار کمل ہاسن نے اداکار سوریا شیو کمار کو حمایت دیتے ہوئے قومی تعلیمی پالیسی کے مسودے پر مرکزی اور ریاستی حکومت پر نشانہ لگایا۔کمل ہاسن نے کہا کہ وہ اداکار سوریا کی قومی تعلیمی پالیسی کے مسودے کو لے کر کہی گئی کئی باتوں کی حمایت کرتے ہیں۔ہاسن نے معاملے پر اپنی رائے دینے کو لے کر عوام پر تنقید کرنے کے لئے مرکز اور ریاستی حکومت کے غیرذمہ دارانہ رویہ کی مذمت کی۔انہوں نے ٹوئٹ کرکے اداکار سوریا شیو کمار کی حمایت کی۔انہوں نے لکھاکہ بھائی سوریا کو میری حمایت،انہیں ایجوکیشن کے بارے میں بات کرنے کا پورا حق ہے کیونکہ ان کے خاندان نے غریبوں کی تعلیمی ترقی کے لئے کافی کام کیا ہے۔قومی تعلیمی پالیسی کے ڈرافٹ پر اداکار سوریا کے بیان کے بعد وہ بی جے پی اور اے آئی ڈی ایم کے کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ہفتہ کو ایک پروگرام کے دوران سوریا شیو کمار نے کہا تھاکہ قومی تعلیمی پالیسی کی بنیادی توجہ کوالٹی ایجوکیشن پر نہ ہوکر انٹرنس اگزام منعقد کرنے پر تھی،اس سے تمام لوگ ناراض، پریشان اور ڈرے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ میں جلدی دکھائی گئی اور اس سے ملک کے 30 کروڑ طالب علم متاثر ہوں گے۔ا نہوں نے کہا کہ اس قومی تعلیمی پالیسی مسودے کی کچھ شق دیہی علاقوں میں رہنے والے اسٹوڈنٹس کو بری طرح متاثر کریں گے۔تین زبانوں کی پالیسی پر سوریا نے کہا کہ یہ طالب علموں کو اسکولوں میں جانے سے حوصلہ شکنی کرے گا۔سوریا نے کہا تھا کہ اسٹوڈنٹس کلاس میں کیسے جائیں گے، میں نے خود اپنے بچوں کوتیسری زبان سکھانے میں مشکلیں محسوس کر رہا ہوں۔سوریا کے اس بیان کے بعد ریاست کے وزیر اطلاعات کدمبور راجو اور سینئر بی جے پی لیڈر ایچ راجہ اور تملسائی سودرراجن نے ان پر نشانہ لگایا،اگرچہ ٹویٹر پر بھی لوگ سوریا کے حق میں نظر آئے۔ٹویٹر پر لوگوں نے #StandwithSuriyaٹوئٹر پر انہیں حمایت دی۔


Share: